پشاور میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنیکی تقریب منعقد

پشاور: گورنر ہاؤس پشاور میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنیکی پر وقار تقریب منعقد ہوئی. 

منگل کو فاٹا یونیورسٹی کے فیز ون کی افتتاح اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ان کے لئے باعث مسرت اور اطمینان کادن ہے کہ پشاور میں لیپ ٹاپ سکیم کا آغازکیاگیا ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ ایک لاکھ لیپ ٹاپ ہونہار طلبا میں پورے ملک میں میرٹ پر تقسیم کئے جا رہےہیں ، کوئی سفارش اور اقربا پروری نہیں ہو گی۔لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ قوم کے ہونہار بچوں کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔ کووڈ۔19 کی عالمگیر وبا کے دوران یہ سلسلہ رک گیا تھا لیکن اب یہ دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔ طلبا نے کووڈ۔19کی وبا میں لیپ ٹاپ کے ذریعے آن لائن تعلیم سے استفادہ کیا۔ پنجاب سے لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آغاز ہوا تھااس سے لیپ ٹاپ حاصل کرنےوالے طلبا و طالبات میں دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ میرابس چلتا تو ایک لاکھ کی بجائئے 10 لاکھ لیپ ٹاپ دے دیتا لیکن پچھلے ایک سال میں بہت سی مشکلات کاسامنا رہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ لیپ ٹاپ صرف میرٹ پر ملیں گے ، سفارش پر ایک لیپ ٹاپ نہیں جائے گا۔ اگر آئندہ انتخابات میں عوام نے ہمیں موقع دیا تو آبادی کے تناسب سے ہر صوبے میں ہر سال لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے۔ اس سے زراعت ، صنعت اور دیگر شعبوں کے حالات بد ل جائیں گے۔ زراعت ، آئی ٹی ، معدنیات اور برآمدات میں اضافہ کے لئے جامع پالیسیاں بنائی جارہی ہے

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket