پشاور:  کاروان حوا ادبی فورم کے زیراہتمام خواتین مشاعرے کا اہتمام

پشاور: خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی اور کاروان حوا ادبی فورم کے زیراہتمام خواتین مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔

مشاعرے میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین نے اپنی نظمیں پیش کیں۔

خواتین مشاعرے میں گیارہ کتابوں کی رونمائی اورتعریقی اسناد پیش کی گئیں۔ ڈاکٹر شاہدہ سرور کی کتاب”ستڑے ماخام”، نصرت نسیم کی ”حسیہ خیال”، بشریٰ فرخ کی ”باد جیسا بزرگ توئی” کی رونمائی۔

سیدہ ام رباب کی ”حی الفلاح”، تابندہ فرخ کی ”دمشق پشاور سے کربلا تک”اور مشرف مبشر کی ”ولایت چلتے ہیں ‘ ‘ کی رونمائی کی گئی۔

صوبائی محتسب رخشندہ ناز نے اس موقع پر کہا کہ خواتین کے کردار کا ہر پہلو خوبصورت ہوتا ہے۔

صدر کاروان حوا بشریٰ فرخ  نے کہا کہ پاکستان میں خواتین اپنے حقوق اور ان کے تحفظ سے زیادہ آگاہ ہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket