پشاور:ملک بھر کی طرح پاکستان کی اقلیتی برادری بھی قوم کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے یوم تکریم شہداء پاکستان میں بھرپورحصہ لیا۔
ہارون سرب دیال چئیرمین ال پاکستان ہندووں رائٹس مومنٹ نے اس موقع پر کہا کہ یوم تکریم شہداء پاکستان میں ھم افواج پاکستان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لئے افواج پاکستان نے قربانیاں دی ہیں جس کی قدر کرنی چاہیئے اور اقلیتی برادری شہداء کے بچوں اور لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تنصیبات کو 9 مئی پر نشانہ بنانے پر پرزور مذمت کرتے ہیں۔ 9 مئی دوستوں نے جو کیا دشمن بھی ایسا نہیں کرتے اور باقی ہموطنوں کی طرح اقلیتی برادری بھی ان پرتشدد واقعات اور تنصیبات پر حملوں پر رنجیدہ ہے۔