پشاور:گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران بارشوں کےنتجےمیں تین افرادجاں بحق ہوئے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق مختلف حادثات کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوئے۔ صوبے میں 33مکانات کو جزوی جبکہ 10 کومکمل طور نقصان پہنچا۔ دوسری طرف ڈی آئی خان کےمتاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا کی ہدایت پرمتعلقہ ضلعی انتظامیہ کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔
متعلقہ ضلعی انتظامیہ بندسڑکوں کوبحال کر نےکےلیے اقدامات کررہی ہیں۔۔صوبائی حکومت کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہے۔ صوبے کے تمام دریاؤں میں اس وقت پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔