چارسدہ: شبقدر پولیس کی بڑی کارروائی،دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ دو دہشت گرد بھی گرفتارکرلیئے گئے۔
پولیس کےمطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ۔دہشت گروں کے قبضے سے 10کلوبارود،93فٹ پرائما کارڈ،2عدد آر پی جی7 گولے بمعہ 3عدد آر پی جی7 کارٹیجر،6فٹ سیفٹی فیوز،3عدد ڈیٹونیٹر ،3عدد ریسیور جبکہ 3عدد ہینڈ گرنیڈ برآمد کیئے گئے ہیں
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد چارسدہ میں تخریب کاری کے کارروائیوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔