چترال: فلائٹ پی کے 661کے حادثے کے میں جانبحق افراد کی برسی منائی گئی

چترال:چترال سے اسلام آبادجانے والی پی آئی اے طیارہ کی حویلیاں میں حادثے کے شہداء کی یاد میں شہیداسامہ پارک میں ایک خصوصی تقریب میں چترال لیویزاورچترال پولیس کی چاق وچوبنددستوں نے شہداء کوسلامی دی اوریاد گارشہداء پرپھولوں کے ہارچڑھائے گئے ۔

یاد رہے کہ 7دسمبر2016ء کوچترال سے آسلام آبادجانے والی فلائٹ پی کے 661کے حادثے کے نتیجے میں طیارہ عملہ سمیت 47افرادلقمہ اجل بن گئے تھے ۔یڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئرچترال محمدعرفان نے کہاکہ ہر ذی روح کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے مگر وہ لوگ دنیا میں اپنا نام قائم رکھتے ہیں جو دوسروں کے کام آئیں اور حسن اخلاق میں بھی اچھے ہوں . جہاز کے حادثے کا شکار بننے والے ڈی سی اسامہ وڑائچ کی مثال دنیا کے سامنے ہے جس کے لئے چترال کے عوام اب بھی حادثے کے چار سال گزر نے کے بعد بھی افسردہ ہیں۔

انہوں نے دینی مبلغ جنید جمشید کاذکر کرتے ہوئے کہاکہ کس طرح اللہ نے ان کے نیک اعمال کی وجہ سے ان کے روز وشب ہی بدل دئیے اور وہ اللہ کے دین کی اشاعت کرتے ہوئے شہادت کے مرتبے پر فائز ہوگئے. انہوں نے تمام شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہاکہ اللہ کے نزدیک شہید زندہ ہوتاہے مگر انسانوں کو اس کا شعور نہیں ہوتا اور جہاز کے سانحے میں شہید ہونے والے بھی اللہ کے ہاں بلند مراتب پر فائزہوں گے.اس موقع پرڈی ایچ اوچترال ڈاکٹرفیاض رومی،ایڈیشل اسسٹنٹ کمشرز،ایس ارایس پی کے انجینئرخادم اللہ ،ٹی ایم او چترال اوردوسرے موجودتھے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket