چترال: کیلاش وادی کا سالانہ تہوار چلم جوش اختتام پذیر

چترال: کیلاش وادی کا سالانہ مذہبی تہوار چلم جوش اختتام پذیر

چلم جوش فیسٹیول 13 مئی سے 17 مئی تک جاری رہا جس میں مختلف رسومات ادا کی گئیں۔

ترجمان ٹورازم اتھارٹی محمد سعد کے مطابق فیسٹیول میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد نے وادی کیلاش کا رخ کیا۔ فیسٹیول کیلئے پی ٹی ڈی سی بمبوریت اور کیمپنگ پاڈز کھلے رہے جبکہ اس دوران ٹورازم پولیس کے جوانوں نے ڈیوٹی سر انجام دی۔

چلم جوش فیسٹیول کے دوران غیر ملکی سیاحوں نے چترال کی دیگر وادیوں کی سیر و تفریح بھی کی۔ ترجمان کو کہنا تھا کہ تہوار کے دوران ٹورازم اتھارٹی کے چترال اور دیر میں سیاحتی سہولت مراکز کھلے رہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket