ڈیرہ اسماعیل خان:-ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز سخت سیکیورٹی انتظامات۔ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے سخت انتظامات۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمدشعیب خان کی براہ راست نگرانی۔
ضلع بھر میں آج سے 05 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمدشعیب خان سیکیورٹی انتظامات کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔پولیو مہم کے دوران ضلع بھر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں جاری ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے پولیس افسران و جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ SDPOs ,SHOs اور انچارج چوکیات اپنے علاقہ اختیار میں پولیو مہم کے دوران جوانوں کی نگرانی کریں تاکہ ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو ۔تمام جوان اپنی ڈیوٹی انتہائی خوش اسلوبی اور ایماندری سے سر انجام دیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔پولیو ورکز اور عوام کے ساتھ ہر ممکن تعاون اور دوستانہ ماحول استوار رکھیں.