آر ایم ائی سٹاف سپورٹس گالا تمام رنگینیوں اور رعنائیوں کے ساتھ اختتام پزیر ہوگیا. آر ایم ائی سٹاف سپورٹس گالا تمام رنگینیوں اور رعنائیوں کے ساتھ اختتام پزیر ہوگیا۔ سٹاف سپورٹس گالا میں کرکٹ، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینیس کے مقابلوں میں سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ سپورٹس گالا کرکٹ ٹورنمنٹ کے فائنل میں ایڈمن ایوونجرز نے سخت مقابلے کے بعد ایجوکیشن سٹرائیکرز کو شکست دے دی۔ سید مستفر شاہ کو بہترین بیٹسمن جبکہ فرمان اللہ کو بہترین بالر کی ٹرافی دی گئی۔ خواتین بیڈمنٹن ڈبل کا فائنل مقابلہ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ناظمہ سلیم اور ڈاکٹر معصومہ حسین نے اپنے نام کیا۔ اسی طرح خواتین بیڈمنٹن سنگل میں فرحانہ نے فائنل مقابلہ اپنے نام کیا۔ خواتین کے ٹیبل ٹینس سنگل میں حنا افضل جبکہ بیڈمنٹن میل میں اعجاز خان نے فتح اپنے نام کیا۔ ٹورنمنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر محمد بن افسر جان کا کہنا تھا کہ آر ایم ائی نے ہمیشہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیا ہے جبکہ کھیلوں کی سرگرمیاں سٹاف کی زہنی اور جسمانی وجود پر مثبت اثرات ڈالتی ہیں۔