Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, September 9, 2024

آل پاکستان ڈاکٹر عبدالسلیم میموریل نیشنل اوپن چیس (شطرنج)چمپئن شپ پشاور میں شروع

پہلے روزکے ٹاپ ٹیبل کے کھلاڑی مصور خان ٹاپ رہے،تاہم سلما ن علی کیساتھ ڈراکھیلے،ایونٹ میں ملک بھرسے کھلاڑی شریک ہیں۔

پشاور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی دارالحکومت پشاورمیں جاری آل پاکستان ڈاکٹر عبدالسلیم میموریل نیشنل اوپن چیس (شطرنج)چمپئن شپ میں کھلاڑیوں کی دلچسپی قابل دیدرہی۔ نیشنل مارسٹرز سمیت ملک بھر سے بڑی تعدادمیں کھلاڑی چیس کھیلنے والے مختلف عمرکے کھلاڑی شریک ہیں۔ چمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس نعمت اللہ نے کیا،انکے ہمراہ خیبر پختونخواچیس (شطرنج)ایسوسی ایشن کے صدر عمر خان اورسیکرٹری کاشف سلیم بھی موجود تھے۔ پاکستان چیس فیڈریشن کی نگرانی اور خیبر پختونخواسپورٹس ڈائریکٹریٹ کے تعاون سے صوبائی چیس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ آل پاکستان کی سطح پر منعقدہ اس چمپئن شپ میں نیشنل ماسٹرز نوازخان اور وہاب احمدسمیت لاہور،کراچی،کوئٹہ،اسلام آباد اور خیبر پختونخواسمیت ملک کے مختلف شہروں سے مختلف عمر کے کھلاڑی شریک ہیں جو اپنی ذہانت وصلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ پشاور سپورٹس کمپلیکس کے سپورٹس آرینامیں جاری دوروز تک جاری رہنے والی آل پاکستان ڈاکٹر عبدالسلیم میموریل نیشنل اوپن چیس (شطرنج)چمپئن شپ کے پہلے روز مصور خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹاپ ٹیبل پر تمام کھلاڑیوں کو شکست دی۔ تاہم چیس کے نئے ابھرتے ہوئے سٹارسلمان علی خان کیساتھ ڈراکھیلے۔ سلمان علی خان نے پہلے روزکافی بہتر کھیل پیش کی۔اسکے علاوہ مختلف ٹیبل پر کھلاڑی ایک دوسرے کو شکست دینے کیلئے بھر پور کوششیں کررہے ہیں۔ کھیل کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے آصف خان ہونگے جو نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں اور آفیشلزمیں یادگاری شیلڈزدینگے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket