اس سال کا پہلا چاند گرہن: سال 2024 کا پہلا چاند گرہن آج ہوگا

آج سال 2024 کا پہلا چاند گرہن ہوگا۔ یہ چاند گرہن یورپ، شمال اور مشرقی ایشیاء، آسٹریلیا اور افریقا، شمال اور جنوبی امریکا، پیسیفک، اٹلانٹک، آرکٹکٹ اور انٹارکٹکا میں نظر آئے گا۔

پاکستان میں یہ چاند گرہن دیکھا نہیں جا سکے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ چاند گرہن پنمبرل ہے، جس کے دوران چاند کی چمک ماند پڑجاتی ہے اور چاند معمول سے 10 فیصد کم روشن ہوتا ہے۔ پنمبرل چاند گرہن کا مشاہدہ عام طور پر بہت مشکل ہوتا ہے۔ رواں سال دوسرا جزوی چاند گرہن 17 ستمبر کو ہوگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 25 مارچ کو چاند گرہن کے چند دن بعد 8 اپریل کو مکمل سورج گرہن بھی ہوگا۔ مکمل سورج گرہن کا نظارہ بھی امریکا اور کینیڈا میں ہوگا جبکہ پاکستان میں اسے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

پاکستان کے معیاری وقت (PST) کے مطابق چاند گرہن 09:53 PST پر شروع ہوگا۔ سب سے بڑا چاند گرہن 12:12 PST پر ہوگا اور قلمی گرہن 25 مارچ کو 14:32 PST پر ختم ہوگا۔ سال 2024 کے پہلے چاند گرہن کا دورانیہ چار گھنٹے 40 منٹ ہوگا۔

مزید معلومات کے لیے آپ محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ https://nwfc.pmd.gov.pk/media/mosam.html ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket