Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, September 10, 2024

اپر چترال میں سرمائی کھیلوں کا آغاز

پشاور:ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا،ضلعی انتظامیہ اپر چترال‘ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس چترال کے زیر اہتمام اپر چترال میں سرمائی کھیلوں کا آغاز ہوگیا. اپر چترال کے علاقے پرواک میں شروع ہونیوالے کھیلوں کے مقابلوں کے موقع پر کمشنر اپر چترال محمد علی خان نے آئس ہاکی گراؤنڈ میں آئس ہاکی چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔

ان مقابلوں میں روایتی فٹبال‘ رسہ کشی‘ آئس ہاکی‘ سکیٹنگ‘پیرا گلائیڈنگ‘ کلچرل میوزک جیپ ریلی اور بیک لائننگ کے مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فلڈ لائٹس میں آئس ہاکی کے مقابلے ہورہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز جمشید بلوچ نے مشعل جلا کر کھیلوں کا افتتاح کیا۔ پانچ روز جاری رہنے والے کھیلوں کی اختتامی تقریب اکتیس جنوری کو منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس کیپٹن(ر) مشتاق احمد ہوں گے جو کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے قبل ازیں تقریب سے اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر اپریل چترال محمد علی خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس جمشید بلوچ نے بہترین مقابلوں کے انعقاد پر کاوشوں کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ اس قسم کے ایونٹس کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا اور یہاں کے کھلاڑی نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کانام روشن کریں گے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket