ایبٹ آباد: ریجنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ریجنل سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آزادی کپ سکواش چمپئن شپ تین کیٹگری کے فائنل مکمل انڈر 15فائنل ریان نے انس کو ہرا کر اپنے نام کر لیا روہان نے اسماعیل کوانڈر15فائنل میں شکست دیگر ٹائیٹل اپنے نام کیا جبکہ گرلز ایونٹ میں رانیہ قاضی نے نمرہ رحمن کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی مینز فائنل میں ڈاکٹر شاکر حفیظ نے سلیمان کو شکست دی اوپن اور سینئرز فائنل آج کھیلے جائینگے.
فائنل کے مہمان خصوصی سابق ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس امجد قدوس اور طارق محمود نے انعامات تقسیم کئے جان شیر خان سکواش کمپلیکس میں کھیلے جانے والے مختلف کیٹگریز فائنل میں ںانڈر13ریان نے انس کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 11؛9:9؛11؛9:11::9؛11:9:11؛سے شکست دیکر ٹائیٹل اپنے نام کر لیا جبکہ انڈر 15فائنل میں روہان نے اسماعیل کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد تین ایک سے شکست دیکر ٹائیٹل اپنے نام کر لیا گرلز فائنل میں کےپی انڈر 13اور انڈر17جمپئن رانیہ قاضی نے نمرہ رحمن کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد تین دو سے شکست دیکر ایونٹ ٹرافی اپنے نام کی مینز فائنل میں ڈاکٹر شاکر حفیظ نے اپنے حریف سلیمان کو ایک کانٹے دار مقابلے کے بعدتین دو سے شکست دی .
پہلے دوسیٹس میں سلیمان نے کامیابی حاصل کی لیکن ڈاکٹر شاکر حفیظ نے نہ صرف ایونٹ میں واپسی کا اشارہ کرتے ہوئے اگلے سیٹس میں کامیابی حاصل بلکہ تینوں سیٹس جیت کر ٹائیٹل جیتنے کا سہرہ اپنے نام کر لیا .
اس موقع پر امجد قدوس نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے انکا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیاں فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہیں اور سکواش میں فٹنس انتہائی ضروری ہے کینکہ سکواش کے کھیل میں مکمل فٹ ہونے سے ہی کامیابی مل سکتی ہے انگا کہنا تھا کہ نئے ٹیلنٹ کو چاہیئے کہ کہ وہ محنت اور لگن کے ساتھ کھیل پر توجہ دیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ایک مرتبہ پھر سکواش میں پاکستان کا جھنڈا عالمی سطح پر بلند ہو سکےاس موقع پر ریجنل سپورٹ آفیسر ہزارہ احمد زمان سابق ڈی جی سپورٹس احمد زمان نے بھی خطاب کیا.
جبکہ سیکرٹری سکواش ایسوسی ایشن ایبٹ آباد سید ابرار شاہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا انکے ہمراہ دیگر شخصیات میں سردارعارف ناصر محمود شوکت حسین مصوالرحمن طاہر نقاش ملک اور کھلاڑیوں کے والدین کے علاوہ شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی