خیبر : جمرود تختہ بیگ چوکی حملے میں شہید کانسٹیبلز منظور شاہ اور یونس خان کی نماز جنازہ پولیس لائنز خیبر میں پوری سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں سی سی پی پشاور محمد اعجاز خان،ڈی پی او خیبر عمران خان،سیکٹر کمانڈرمنصور عباسی،سیشن جج ہدایت اللہ، ایس پی انویسٹیگیشن خیبر اسلم نواز،سابقہ پارلیمنٹرین ،اور دیگر پولیس افسران سمیت شہید اہلکاروں کے ورثاء علاقہ معززین نے کثر تعداد میں شرکت کی۔
افسران نے شہید کی جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
سی سی پی محمد اعجاز خان ڈی پی اور عمران خان نے شہید کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہیدا کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاافسران نے شہیدا کے لواحقین پر واضح کیا کہ شہید اہلکاروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، انہوں نے ورثاء کو یقین دلایا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو عنقریب منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے بہادری سے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرکے جانفشانی سے مقابلہ کیا اور خودکش حملہ اور کو مار گرایا اور مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوۓ شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوگئے۔