جنوبی وزیرستان (خصوصی نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان کے سالانہ انتخابات مکمل ذولفقار وزیر چیئرمین ،حیات اللہ محسود صدر جبکہ فیاض برکی جنرل سیکرٹری منتخب تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان کے انتخابات 10 جنوری پیر کے روز ڈی سی کمپاؤنڈ ٹانک میں منعقد کیے گئے
سینئر صحافی حیات اللہ محسود بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے جبکہ فیاض بركی نے جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لئے اپنے حریف پر سات ووٹوں کی برتری سے کامیابی حاصل کی تاہم دیگر عہدیداروں میں رضیہ محسود سینئر نائب صدر شاہجہان خان ٹیپو وائس پریذیڈنٹ ارشاد محسود فنانس وسیم محسود انفارمیش متین دوتانی جائنٹ سیکریٹری جبکہ شباب اللّه آفس سیکر یٹری منتخب ہوۓ نومنتخب کابینہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے قلم کو ملک و قوم اور خطے کی بہتری ترقی اور فلاح کے لئے استعمال کرینگے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساؤتھ خانزیب خان مہمند نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد دی اور نیک خوایشات کا اظہار کیا اور توقع ظاہر کی کہ نئی کابینہ علاقہ میں مثبت صحافت کو فروغ دینگے پریس کلب کے عہدیداروں نے الیکشن کے موقع پر سیکورٹی کی فراہمی اور مناسب انتظامات کرنے پر ضلعی انتظامیہ بلخصوص ڈی پی او مہمند کا شکریہ ادا کیا اور ان کے کردار کو سراہا ۔