خیبرٹیچنگ ہسپتال پشاور صوبے اور ملک کے لیے ماڈل ہسپتال بننے کی جانب گامزن۔ خیبرٹیچنگ ہسپتال پشاور میں بیس نئے ماڈیولر اور آپریشن تھیٹرز تیار۔ حکومت کی جانب سے ہسپتال انتظامیہ کو اس یونٹ کو مارچ میں مریضوں کے لیے کھولنے کے احکامات۔ یونٹ کا افتتاح وزیراعلی محمود خان کریں گے۔
خیبرٹیچنگ ہسپتال ملک کا دوسرا سرکاری ہسپتال بن گیا ہے جس کو آئی ایس او سرٹیفیکیٹ ملا گیا ہے۔ پہلا سرکاری ہسپتال پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالجی ہے، جس کو موجودہ خیبرپختونخوا حکومت نے آپریشنل کردیا تھا۔