پشاور۔ خیبرپختونخوا میں کورونا مثبت کیسز میں کمی آگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر سے 68 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 2 افراد انتقال کرگئے۔صوبے میں کورونا سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار 248 ہیں۔
خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 68 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 16 ہزار 119 ہوگئی۔ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 341 مریض صحت یاب ہوئے۔
صوبے میں ایک دن میں 2 ہزار 708 نئے ٹسٹ کئے گئے اور صوبے میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 7 ہزار 235 رہ گئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 35 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔