خیبر پختونخواہ:صحت کی سہولیات کے لیے 10 طبی مراکز آوٹ سورسنگ معائدہ

خیبر پختونخوا  کے دور دراز علاقوں کے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی ہیلتھ فاونڈیشن کے ذریعے صوبے کے مختلف اضلاع کے 10 طبی مراکز کے انتظام و انصرام کی آوٹ سورسنگ کے معاہدوں پر دستخط۔

معاہدوں پر دستخط کرنے کی تقریب وزیر اعلی ہاوس میں منعقد ہوئی۔ وزیر اعلی کی موجودگی میں  خیبر پختونخوا ہیلتھ فاونڈیشن اور سماجی تنظیموں کے درمیان معاہدوں پر دستخط۔

ان طبی مراکز میں کٹیگری اے ہسپتال وانا، کٹیگری سی ہسپتال مشتی میلہ، کٹیگری ڈی ہسپتال کوہستان، کٹیگری ڈی ہسپتال بازار ذخہ خیل، کٹیگری ڈی ہسپتال رزمک اور دیگر شامل ہیں۔

ان ہسپتالوں کے انتظام و انصرام کی آوٹ سورسنگ سے یہ ہسپتال دن میں 24 گھنٹے فعال ہو جائیں گے۔دور دراز علاقوں کے ان مراکز صحت میں طبی عملے، آلات اور ادویات کی ہمہ وقت دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے دور دراز علاقوں کے لوگوں کو علاج معالجے کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم ہونگی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket