خیبر پختونخوا میں موسم بہار کی شجرکاری مہم برائے سال 2022 کا آغاز

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے  موسم بہار کی شجرکاری مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔وزیر اعلی نے سی ایم ہاوس کے لان میں پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔

مہم کے تحت صوبہ بھر میں 10 کروڑ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔اس مقصد کے لئے محکمہ جنگلات نے 10 کروڑ سے زائد پودے مفت تقسیم کئے ہیں۔مہم کے تحت فارسٹ ریجن-1 میں 3 کروڑ 40 لاکھ،  ریجن-2  میں 4 کروڑ 20 لاکھ جبکہ ریجن-3 میں 2 کروڑ 60 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔یہ مہم قومی سطح پر 10 بلین ٹری پراجیکٹ کا حصہ ہے۔ وزیراعلیٰ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ

جنگلات کا تحفظ اور شجرکاری کا فروع شروع دن سے موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل رہا ہے۔خیبر پختونخوا میں بلین ٹری منصوبے کے 100 فیصد اہداف حاصل کئے گئے ہیںصوبے میں ٹین بلین ٹری کے اہداف کے حصول کے لئے پیشرفت جاری ہے۔انھوں نے کہا کہ تین بلین ٹری پراجیکٹ کے تحت صوبے میں مزید ایک ارب پودے لگائے جائیں گے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket