سوات کے نام ایک اور اعزاز،خپل کور ماڈل سکول کے کلاس دسویں جماعت کے طالب علم شہاب الدین نے صدارتی گولڈ میڈل جیت لیا۔ پشاورمیں تین دن منعقد ہونے والے سکاوٹس مقابلوں میں شہاب الدین نے صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی اب تک خپل کور ماڈل سکول کے 29 طلبہ نے سکاوٹس کے جانب سے صدارتی گولڈ میڈل جیت لئے ہیں جو پورے ضلع سوات کے لئے ایک بڑا اعزاز ہے۔ خپل کور ماڈل سکول کے طالب علم اور سوات سکاوٹ اوپن گروپ کے ممبر شہاب الدین کو گولڈ میڈل صدری پاکستان خود پہنائیں گے۔خیبر پختونخوا بوائے سکاوٹ ایسو سی ایشن پشاور کے زیر انتظام ہر سال یہ مقابلہ منعقد ہوتا ہے۔اس سال بہترین کارکردگی دیکھانے والے شہاب الدین کو صدارتی گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔یہ دلچسپ مقابلے صوبائی سکاوٹ سیکر ٹری افتخار احمد شموزی اور ڈپٹی صوبائی سیکرٹری فضل علی کے زیرنگرانی صوبائی سکاوٹس ھیڈ کواٹر خیبر پختونخوا بوئز سکاوٹ ایسوسی ایشن حیات آباد پشاور میں منعقد کرائے گئے۔