Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, September 10, 2024

دیر لوئر: دہشتگردوں کا حملہ: لیویز اہلکار شہید، ایک دہشتگرد ہلاک

پولیس کے مطابق دیر لوئر کے علاقہ ٹاکورو کنڈو میں دیر لیویز پوسٹ پر  شرپسندوں کے حملے میں  ایک لیوی اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس اور لیویز کی جوابی فائرنگ سے ایک نامعلوم حملہ آور ہلاک ہوگیا۔ مذکورہ پوسٹ پر  پولیس کے چھ جبکہ لیویز کے دو اہلکار تعینات تھے۔شہید لیویز اہلکار کا نام قیصر جبکہ انچارج پوسٹ  ھیڈ کانسٹیبل  شیرعلی زخمی ہوئے۔

دیر لیویز کا بہادر  شہید سپاہی قیصر محمود آف بانڈہ گئ تالاش کی نماز جنازہ  آج بروز منگل دن 2:00 بجے ملک آباد کریم میڈیکل سنٹر کے قریب بانڈگئ تالاش میں ادا کی جائےگی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket