ضلع خیبر میں دو لاکھ دس ہزار بچوں کی پولیو ویکسین مہم 24 جنوری سے

ضلع خیبر میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ اغاز 24 جنوری سے ہوگا مہم کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہیں  یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر نور ولی خان نے ایک میٹنگ میں کہی۔

اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر نور ولی خان  کی زیرصدارت اجلاس کا انعقاد ڈپٹی کمشنر افس میں ہوا۔ اجلاس میں ضلعی سربراہ محکمہ صحت ڈاکٹر قاسم عباس،محکمہ صحت کے ڈاکٹر شمس، ڈاکٹر شیرامین ، تحصیل میونسپل افیسر لنڈیکوتل شہباز خان،  پولیو اور محکمہ تعلیم کے دیگر حکام نے شرکت  کی۔

پولیو حکام نے انسداد پولیو مہم کے متعلق انتظامات، پولیو سے انکاری والدین کے متعلق پیش رفت رپورٹ اور دیگر امور کے متعلق تفصیلی بریفننگ دی۔ ضلع بھر کے تمام تحصیلوں میں 24 جنوری سے شروع ہونیوالے سات روزہ پولیو مہم میں پانچ سال تک کے 02 لاکھ 10 ہزار بچوں کو گھر کی دہلیز پر پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں جائیں گے مہم 30 جنوری تک جاری رہے گا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket