ملک بھر کی طرح ضلع شمالی وزیرستان میں بھی یوم کشمیر منایا گیا ۔
ضلع شمالی وزیرستان میں بھی یوم کشمیر کے مناسبت سے گورنر ماڈل سکول میں تقریب کا اہتمام ہوا ۔
تقریب میں ضلعی پولیس سربراہ عقیق حسین ، کمانڈنٹ ٹوچی اسکاؤٹس عثمان حیدر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دولت خان اور معروف آئی اسپیلشٹ ڈاکٹر داؤد نے بطور مہمان حصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر پرچم کشائی بھی کی گئی اور تقریب کے بعد کشمیر ریلی نکالی گئی ۔اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ عقیق حسین ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دولت خان ، کمانڈنٹ ٹوچی اسکاؤٹس اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔
کشمیر دن کے حوالے سے بچوں نے مختلف ٹیبلو پیش کیے ۔
ضلعی پولیس سربراہ نے کشمیر کے حوالے سے مختلف مقابلوں میں حصہ لینے والے بچوں میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں ۔
ضلعی پولیس سربراہ نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فروری کو ”یوم یکجہتی کشمیر“ منایاجاتا ہے ۔ اس دن دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور دُنیا کو باور کراتے ہیں کہ ایک دن کشمیری اپنا حق خودارا دیت ضرور حاصل کر لیں گے اور وہ اسی صورت ممکن ہے کہ اس سے پہلے ہم پاکستان کو مظبوط بنائیں چاہے وہ معاشی لحاظ سے ہو یا دفاعی کیونکہ جب آپ مظبوط ہوتے ہیں تو دنیا آپ کی بات سنتی ہے اور آپ اپنا موقف اپنی مرضی کے مطابق پیش کر سکتے ہیں ۔