ضلع مہمند میں پولیو مہم کا آغاز

ضلع مہمند۔غلنئی ڈی سی آفس میں پولیو مہم کا افتتاح۔ضلع بھر میں آئندہ مہم کے دوران 97402 بچوں کو پولیو قطریں پلائے جائیں گے۔پولیو مہم میں 395 موبائل، 27 فکس اور 10 ٹرانزٹ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ضلع میں 24 سے 28 جنوری تک آئندہ پولیو مہم کے حوالے سے غلنئی ڈی سی آفس میں باقاعدہ افتتاح ہوا۔افتتاحی موقع پر اے ڈی سی ڈاکٹر محسن حبیب اور ڈی ایچ او رفیق حیات نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا ۔

اس موقع پر لوئر اور اپر سب ڈویژن کے تحصیل ناظم نوید احمد اور حافظ تاج ولی خان سمیت کثیر تعداد میں مقامی مشران اور علماء کرام موجود تھے۔ڈی ایچ او ڈاکر رفیق حیات  نے میڈیا نمائندگان کو آئندہ پولیو مہم کا تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ مہم 24 سے 28 جنوری تک جاری رہے گی۔ پولیومہم میں ٹوٹل 432 ٹیمیں حصہ لیں گی۔جن میں 395 موبائل، 27 فکس اور 10 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔اے ڈی سی ڈاکٹر محسن حبیب نے قومی مشران وعلماء کرام سے پولیو مہم کامیاب بنانے کے لئے ٹیموں سے تعاون کی اپیل۔تاکہ علاقے سے پولیو جیسی موذی وبأ کا خاتمہ ہوسکے۔تقریب کے آخر میں ڈی سی آفس سے ریسٹ ہاؤس تک پولیومہم آگاہی واک بھی ہوئی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket