الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما علی امین گنڈاپور کے بھائی عمر امین کو الیکشن کمیشن نے ڈیرہ اسمعیل خان کے تحصیل میئرکے انتخابات کےلیے نااہل قرار دے دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے علی امین اور عمر امین کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔ پیر کوالیکشن کمیشن نے جمعہ کو محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔
عمرامین ڈیرہ اسماعیل خان(ڈی آئی خان) سے پی ٹی آئی کے تحصیل میئر کے امیدوار تھے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں بلدیاتی انتخابات 13فروری کو ہوں گے