پشاور:لاہورمیں منعقدہ مارشل آرٹس ایونٹ کے انٹر نیشنل سیواتے چمپئن شپ پاکستان نے جیت لی،قومی ٹیم میں شامل خیبر پختونخواکے کھلاڑیوں عبیداللہ ،نجم اللہ اور ثنا فضل نے گولڈ جبکہ خاطرخان اور حارث شاہ نے برائونزمیڈل جیت کر پاکستان وخیبر پختونخواکانام روشن کیا۔پشاور پہنچنے پر چمپئن کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا اور ان کو ہارپہنائے۔
پاکستان سیواتے فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہورمیں منعقدہ مارشل آرٹس کھیل انٹر نیشنل سیواتے چمپئن شپ میں سری لنکاکیخلاف پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے چمپئن ٹرافی جیت لی،قومی ٹیم کی کامیابی میں شامل خیبر پختونخواکے باصلاحیت کھلاڑیوں کلیدی رول داکیا،
پشاور سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی عبیداللہ ،نجم اللہ اور مردان سے تعلق رکھنے والی خاتون کھلاڑی ثنا فضل نے گولڈمیڈ ل جیتاجبکہ ساجدرحمن نے سلورجبکہ خاطرخان اور حارث شاہ نے برائونزمیڈل حاصل کی۔سری لنکن ٹیم کے مدمقابل پاکستانی کھلاڑیوںنے جس قدر کھیل پیش کی ،اس پر پاکستان سیواتے فیڈریشن بلکہ سری لنکن ٹیم آفیشلزوکوچز خیضر اللہ اور نعمت گل نے ان کی کاکردگی کو بے حدسراہا۔ پشاور پہنچنے پرقومی ٹیم کے کھلاڑیوں کاگرم جوشی سے استقبال کیا،جنہیں ہار پہنائے اورپھولوں کے پتے نچاور کئے ۔
میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے گورنمنٹ کالج پشاور کے فرسٹ ایئر سٹوڈنٹ عبیداللہ نے کہاکہ ووشومیں پشاور ریجن اورخیبر پختونخواکے گولڈمیڈلسٹ اور کوئٹہ میں کھیلی جانیوالی نیشنل چمپئن شپ میں برائونزمیڈل جیتنے سے حوصلہ بڑااور کوچ نجم اللہ صافی اور خیضر اللہ کی نگرانی ٹریننگ کاسلسلہ جاری رکھااور اللہ کے فضل سے پہلی مرتبہ سری لنکاکیخلاف انٹر نیشنل چمپئن شپ میں شرکت کرکے گولڈمیڈل جیتا