لنڈی کوتل : طورخم بارڈر پر کسٹم انفورسمنٹ حکام کی بڑی کارروائی، غیر ملکی کرنسی کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی.
پاک افغان طورخم بارڈر پر کسٹم انفورسمنٹ حکام کا کہنا تھا کہ چیف کلکٹر کسٹم خیبر پختونخواہ محمد سلیم اور کلکٹر انفورسمنٹ معین الدین احمد وانی کی ہدایت پر کرنسی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کارروائی تیز کی ہے اور گزشتہ روز بھی دو مختلف کارروائیوں میں 5000 امریکی ڈالرز اور 26000 سعودی ریال جو دوران تلاشی افغانستان جانے والے مسافر سے قبضہ میں لے لیا گیا.
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملزم نے غیر ملکی کرنسی کو خفیہ طریقے سے چھپائے تھے جو پاکستان سے افغانستان سمگل کر رہے تھے .کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ طورخم بارڈر پر کسی کو غیر ملکی کرنسی، منشیات سمیت غیر قانونی اشیاء کی سمگلنگ کی اجازت نہیں دینگے اور اسمگلروں کے خلاف گھیرا تنگ کرکے معمول کی تلاشی مزید سخت کر دی گئی ہے.