Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, July 27, 2024

لکی مروت: سی ٹی ڈی کی کاروائی میں دو دہشتگرد ہلاک

سی ٹی ڈی بنوں  ریجن  کےکل رات تھانہ لکی کے حدود امیر وانڈا روڈ پر دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ اپریشن میں دو دہشتگرد ہلاک۔ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت محمد نصیر عرف نصیر مولوی ولد عمرایاز سکنہ سالار خیل اور آصف علی ولد صدیق علی سکنہ لکی ھوئی جو  دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، اور پولیس موبائل پر حملے کے متعدد مقدمات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے۔ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق ٹی ٹی پی کے ہارون عرف ضرر گنڈاپور گروپ  سے ہے۔

ہلاک دہشتگردوں کے قبضہ سے 02 عدد کلاشنکوف ، 06 عدد میگزینز اور کافی تعداد میں کارتوس اور 02 بنڈولوئر شناختی کارڈ، نقد رقم، مختلف قسم کارڈز، اور ایک عدد بوری برنگ سفید جس میں بارودی مواد دیسی خود ساختہ آئی ای ڈی اور دیگر سامان برآمد

مذکورہ دہشتگرد لکی پولیس موبائیل جس میں چار(04) پولیس اہلکار شھید ہوئے تھے اور  آئی بی کے سب انسپکٹر بہادر خان کو شہید کرنے میں ملوث تھے۔اسی طرح ٹارگیٹ کلنگ، بھتہ خوری ، بم دھماکوں اور پولیس موبائل پر حملے  میں بھی سی ٹی ڈی بنوں کو مطلوب تھے۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی بنوں ریجن کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ دہشتگرد بڑی کاروائی کے غرض سے علاقہ تھانہ لکی امیر وانڈا روڈ کے اس پاس موجود ہیں۔

مصدقہ اطلاع پر سی ٹی ڈی کے سپیشل چھاپہ مار ٹیموں نے علاقہ تھانہ لکی میں  انٹیلی جنس بیسڈ اپریشن شروع کرکے دہشتگردوں کا سامنا ہونے پر دھشتگردوں نے سی ٹی ڈی کے چھاپہ مار ٹیموں پر  اچانک فائرنگ شروع کی۔ چھاپہ مار ٹیموں نے بھی اپنی حفاظت اور دھشت دھشتگردوں کی گرفتاری کے خاطر جوابی کاروائی شروع کی۔ فائرنگ کا سلسلا کافی دیر جاری رکھنے کے بعد علاقے میں سرچ اپریشن شروع کرکے  دو دہشتگرد ہلاک پائے گئے جبکہ دیگر دہشتگرد تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

 پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ اپریشن جاری ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket