Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Sunday, September 8, 2024

مئی پرتشدد احتجاج میں ملوث2ہزار528ملزمان گرفتار

صوبائی حکومت کی جانب سے 9،10اور11مئی کے احتجاج سے متعلق رپورٹ تیارکرلی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پرتشدداحتجاج میں ملوث2ہزار528ملزمان گرفتارکئے گئے ہیں،575ویڈیوزاور2ہزار723تصاویرکی مددسے ملزمان کی شناخت کی گی ہے،نادراکی مدد سے295ملزمان کی شناخت ہوئی ہے۔ریڈیوپشاورکامین گیٹ اورکرنل شیرخان کے مجسمے کی بے حرمتی کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت میں آچکے ہیں،احتجاج کے دوران 90پولیس اہلکارزخمی ہوئے،صوبے میں 100سے زائدایف آئی آرزکا انداج ہوچکا ہے،،دہشت گردی دفعات کے تحت 18ایف آئی آرزدرج ہوچکی ہیں،پشاورمیں 9مئی کو10ہزار4 سومقامات پر8 ہزار690 مشتعل مظاہرین نے احتجاج میں حصہ لیا،10مئی کو9مقامات پرتین ہزارجبکہ11مئی کو6مقامات پر2ہزار910مظاہرین نے احتجاج کیا، ریڈیوپشاورکے 2ملازمین زخمی ہوئے،مظاہرین کوریڈزون داخلے سے250پولیس اہلکاروں نے روکے رکھامظاہرین کاہدف گورنر، وزیراعلیٰ ہاؤس،کورکمانڈرہاؤس،صوبائی اسمبلی،ہائیکورٹ اورآئی بی ہیڈکوارٹرتھا۔صوبائی حکومت نے اسمبلی چوک میں ہرقسم کے احتجاج پرپابندی لگانے کافیصلہ بھی کیاہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket