مردان میں کرونا سے اموات میں اضافہ

پانچویں لہر سے کل ضلع مردان میں کرونا وائرس سے دو  مزیدافراد جاں بحق ہوگئے۔  یہ اموات گذشتہ روز مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں ہوئیں جس کے بعد ضلع مردان میں وائرس سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 590 ہوگئی ہے۔ ضلع میں اب تک 13988 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوچکی ہے جبکہ اس وقت ضلع میں فعال کیسزکی تعداد 1324ہے۔

 ضلع مردان میں کروناوائرس کے فوکل پرسن ڈاکٹرمصدق نے ٹی این این کو بتایا کہ اس وقت ضلع مردان میں کرونا وائرس کی نئی وئیرینٹ اومیکرون کی لہر جاری ہے اوراب تک ضلع میں 34ا فراد میں اومیکرون وئیرینٹ کی تشخیص ہوچکی ہے مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعد ا13 ہے جبکہ ہسپتال میں دوسو بیڈسے زیادہ کروناوائرس کے مریضوں کی کیپسٹی موجود ہے۔ نیگیٹو آنے پر بھی قرنطینہ ختم کیا جاتا ہے

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket