میجر جنرل نعیم اختر کا شمالی وزیرستان کے عمائدین کے ساتھ گرینڈ جرگہ

جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل نعیم اختر کا شمالی وزیرستان کے عمائدین کے ساتھ گرینڈ جرگہ،جرگے کے متفقہ مطالبات میں سے بیشتر منظور اور متعلقہ حکام و محکموں کوفوری طور پر اقدامات اٹھانے کی ھدایات کی ۔
تفصیلات کے مطابق کل میرانشاہ میں شمالی وزیرستان کے داوڑ اور اتمانزئی وزیر قبایئل کا گرینڈ جرگہ جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل نعیم اختر کیساتھ ھوا جسمیں شمالی وزیرستان کے چیدہ چیدہ مشران و ملکان،علماء کرام ،مقامی سطح پر تمام محکموں کے سر براھان ،سیاسی قیادت اور صحافیوں نے شر کت کی،جرگہ میں وزیرستان کے امن و امان ،تجارت ،تعلیم اور ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ کئی معاشرتی مسائل پر بحث ھوئی اور جرگہ کی طرف سے درپیش کئی مسائل کی نشاندہی اور حل کرنے کے مطالبات پیش کئے گئے جس پر جی او سی نے موقع پر نوٹس لیتے ھوئے کئی مسائل کو حل کرنے کے موقع پر ھدایات جاری کی،امن و امان کی بحالی و قیام کے حوالے سے جی او سی نعیم اختر نے جرگہ کو بتایا کہ لڑنے والے وزیرستانیوں میں سے جو بھی بندوق پھینک کر پر امن شہری بن کر سر نڈر کریگا انکو رعایت دی جائیگی انھوں نے شمالی وزیرستان میں زمینی تنازعات ،دشمنیوں اور لڑائیوں کے حوالے سے مشران پر زور دیا کہ وہ تمام مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کرے اورتمام فریقوں کو خبردار کرے کہ حکومت مزید اس طرح کے کسی بھی واقع کو برداشت نہیں کریگی اورکسی قسم کی لڑائی اور فایئرنگ کے وقت موقع پر ھی آرمی،ایف سی اور پولیس فوری طور پر قانون کے مطابق کاروائی کریگی اور بارودی سرنگوں کے مسلے پر بات کرتے ھوئے انہوں نے کہا کہ سرنگوں کو تلاش اور ناکارہ بنانے کیلئے ماھر اہلکاروں پر مشتمل ٹیموں اور مشینری میں اضافہ کیا گیا ھے جو جلد ھی صفایا کر دینگے تاکہ اس کے مذید نقصان اٹھانے سے بچا جا سکے ۔اسکے ساتھ ساتھ جرگہ کی طرف سے پیش کئے گئے کئی مطالبات کو تسلیم کرتے ھوئے جی او سی نے جاری منصوبوں کا ذکر کیاجس کے مطابق تحصیل میر علی میں ارمی پبلک سکول اور ساتھ ھی ایک سو طلباء کے رہائیش کیلئے ھاسٹل کا قیام جسمیں تمام تر انتظامات اور سہولیات حکومت کی طرف سے مفت مہیا کئے جائینگے،میرانشاہ آرمی پبلک سکول کیلئے بھی ایک سو طلباء کیلئے ایک ھاسٹل کا قیام جسمیں بچوں کے مفت قیام و طعام اور تمام تر اخراجات حکومت برداشت کریگی ،انہوں نے مذید کہاکہ شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 241 بچے ملک کے مختلف تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم حاصل کر رہے ھیں جو کہ جلد ھی یہ تعداد دگنی کی جائیگی انھوں اپنے خطاب میں مذید بتایا کہ اگلے مہینے یعنی فروری سے ٹیکنکل ایجوکیشن و ٹریننگ کیلئے طلباء کو پانچ ھزار روپے مہینہ دیا جائیگااور فوج میں بھرتیوں کیلئے شمالی وزیرستان کے جوانوں کیلئے اسانی اور حاص رعایت دی جائیگی ۔تجارت کے حوالے سے بات کرتے ھوئے جی او سی نے کہا کہ چار مذیدافلوڈنگ پوائنٹس کھلے جایئنگے جسمیں شیر خیل اور عیدک پر پہلے سے ھی کام جاری ھے اور علام خان میں ایکسپورٹ ایمپورٹ کیلئے الگ ٹر مینل کا قیام عمل میں لایا جا رہا ھے
جرگہ کے مطالبے پر انھوں نے بانڈہ پل کاذکر کرتے ھوئے کہا اس پر جلد از جلد کام شروع کیا جائیگا،اور تمام تر مسائیل کے حل کیلئے تمام جرگوں میں متحرک طبقوں کو نمائندگی دی جائیگی جسمیں مشران ،صحافیوں ،نوجوانوں،علماء کرام اور ٹیچرز کو اپنے اپنے علاقوں کی نمایئندگی کرنے کا موقع دیاجائیگا،بارڈر پر رہنے والے قبائیل کیلئے تجارت کے مواقع فراھم کرنے کے مطالبے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ غلام خان،الواڑہ منڈی اور ڈانڈے کچ کے مقامات پر تین بارڈر مارکیٹو ں کا قیام عمل میں لایا جارہا ھے ۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket