ضلع خیبر کے دور افتادہ علاقے وادی تیراہ میں ایمرجنسی ریسکیو1122 ایمبولینس سروس کا باقاعدہ آغاز کیا گیا
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور کی سربراہی میں ضلع خیبر کے دور افتادہ علاقہ وادی تیراہ مہربان میں صوبائی حکومت کی تعاون سے ریسکیو 1122 ایمبولینس سروس کا باقاعدہ آغاز کیا گیا جہاں پر مختلف ضرورت مند مریضوں کو بروقت طبی امداد کے ساتھ ساتھ ہسپتال منتقل کیے جائیں گے اس سلسلے میں ضلع خیبر ریسکیو کنٹرول روم انچارج عامرخان اور نے 103 ونگ کے میجر ولید دیگر افسران سے بات چیت کی اور سروس کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئی جبکہ دیگر مختلف امور بھی زیرِ بحث لائے گئے
اب وادی تیراہ کے عوام مفت ریسکیو ایمبولینس سروس سے استفادہ حاصل کرسکتیں ہیں۔۔