وزیراعظم عمران خان آج (پیر) شام 6 بجے قوم سے خطاب کریں گے جس میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد ملکی معاشی صورتحال اور عالمی چیلنجز پر بات کریں گے۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹر پر خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا: “وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے، جس میں روس یوکرین تنازع کے بعد معیشت اور عالمی چیلنجز پر قوم کو اعتماد میں لیا جائے گا”۔
وزیر اعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے، وزیر اعظم روس اور یوکرائین تنازعے کے بعد معیشت اور عالمی چیلنجز پر قوم کو اعتماد میں لیں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 28, 2022