وزیراعظم عمران خان روس کے دورے سے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان روس کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزراء بھی دورہ روس مکمل کرکے وطن واپس پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر روس گئے تھے جہاں ان کی صدر پیوٹن سے 3گھنٹے طویل اہم ملاقات ہوئی، اس کے علاوہ وزیراعظم اوروزراء کی وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی۔

روسی صدر نے وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں ورکنگ لنچ دیا جس دوران کئی ایم او یوز، اسلاموفوبیا اور ویزا ایشو بھی زیرِ بحث آئے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket