وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
صوبائی کابینہ نے خیبر پختونخوا جرنلسٹس ویلفئیر انڈومنٹ فنڈ رولز 2021 کی بھی منظوری دے دی۔
رولز کے تحت دہشتگردی میں شہید ہونیوالے صحافی کے لواحقین کے لیے 10لاکھ روپے، کسی بھی وجہ سے معذور ہونیوالے صحافی کو 2 لاکھ روپے مالی امداد دی جائیگی۔
صحافیوں کے بچوں کی شادی کے خراجات کی مد میں 2لاکھ روپے گرانٹ دی جائے گی، یہ گرانٹ صرف ایک مرتبہ ملے گی۔
ساٹھ سال کی عمر اور 30 سالہ تجربہ رکھنے والے صحافی کو ماہانہ 10ہزار وظیفہ،نوکری سے نکالے گئے بے روزگار صحافی کو 2ماہ تک 10ہزار روپے وظیفہ دیا جائیگا۔
صحافی یا اسکے خاندان کے کسی فرد کی فوتگی کی صورت میں تدفین کے اخراجات کے طور پر 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔