Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, July 27, 2024

پاراچنار: پاک افغان باڈرخرلاچی پر جنگ بندی کے بعد مزاکرات شروع

پاراچنار: ضلع کرم کے سرحدی علاقوں پاک افغان باڈرخرلاچی پر جنگ بندی کے بعد مزاکرات شروع .
کمشنر کوہاٹ ڈویژن محمود اسلم، ڈپٹی کمشنر کرم واصل خان خٹک، برگیڈئیر شہزاد عظیم اور دیگر فورسسز کے مشران عمائدین جرگہ کے ہمراہ افغانستان حکام اور افغان باشندوں کے ساتھ مذاکرات شروع کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی علاقے پر افغانوں کے قبضے کی کوشش پر قبائل اور افغانيوں کے مابين شروع ہونے والی جھڑپيں بند ہوگئی ہيں ۔ دوطرفہ فائرنگ میں فورسز کا ایک نوجوان شہید اور نو اہلکاروں سمیت اکیس 21 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔سرحد کے دونوں جانب نقل مکانی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع کرم واصل خان کے مطابق ضلع کرم میں افغان سرحد پر آج صبح تک فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری رہا اور افغان سرحد پر افغان حکام کے ساتھ بات چیت کے زریعے مسئلے کے حل کی کوشش کی جائيگی۔

کمشنر کوہاٹ اسلم محمودبریگڈئیر شہزاد اعظیم اور قبائیلی عمائیدن کا جرگہ جاری ہے آج اس حوالے سے فلیگ مٹینگ بھی طلب کر لی گئی ہے قبائلی راہنما عنائت طوری کا کہنا ہے کہ تین روز شدید فائرنگ کے باعث سرحد کے دونوں جانب لوگوں نے گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کر دی ہے۔خصوصا بچوں اور خواتین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔گذشتہ رات افغانستان سے فورسز کی چوکی پر بھی مارٹر توپوں سے حملہ کیا گیا اور آبادی کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں فورسز کا ایک اہلکار شہید جبکہ نو زخمی ہو گئے۔مختلف مقامات پر ایک خاتون سمیت تین سویلین بھی زخمی ہو گئے ہیں جبکہ افغان میڈیا کے مطابق نو افغان بھی زخمی ہوئے ہیں۔ سرحدی چوکی پر حملے اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر فورسز نے بھی حملہ آوروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket