پاکستان کے ممتاز ڈرامہ نگار ڈاکٹر ڈینس آئزک کینیڈا میں انتقال کرگئے

خیبر پختونخواہ کی ادبی دنیا کی ایک قدآور شخصیت اور اُردو کے ممتاز ڈرامہ نگار ڈاکٹر ڈینس آئزک 71 سال  کی عمر میں کیینڈا میں انتقال کرگئے۔ وہ کچھ عرصے سے ڈیمنشیا کے مرض میں مبتلا تھے اور طویل عرصے سے کینیڈا میں مقیم تھے۔

ڈاکٹر ڈینس آئزک 11 جنوری 1951 کو پاکستان کے شہر پشاور میں پیدا ہوئے 1970 میں خیبر میڈیکل کالج سے انہوں نے گریجویشن کی ابعدازاں لیڈی ریڈنگ ہوسپٹل میں 25 سال بطور ڈاکٹر خدمات انجام دیں پھر 2000 میں اپنی فیملی کے ساتھ کینیڈا ہجرت کرگئے۔

ڈاکٹر ڈینس آئزک کو 1979 میں تمغہ حُسنِ کارکردگی سے نوازا گیا۔ ان کے تحریر کردہ مشہور ڈراموں میں دوراہا، سلاخیں، کرب، بارش اور تھوڑی سی زندگی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ انھوں نے ڈرامہ سیریز گیسٹ ہاؤس کی کچھ اقساط بھی لکھیں جبکہ انھوں نے ثمینہ پیرزادہ کی فلم “انتہا” کا اسکرین پلے بھی لکھا۔

انھوں نے مشہور فرانسیسی ناول آرونڈ دی ورلڈ ان ایٹی ڈیز کا اردو ترجمہ بھی لکھا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket