پاک سری لنکا بزنس کونسل خیبر پختونخوا

  پاک سری لنکا بزنس کونسل خیبر پختونخوا نے پاک سری لنکا باہمی تجارت کو مزید وسعت دینے کے لئے جامہ سفارشات مرتب کرلی جس کو حکومت اور متعلقہ اداروں کوبھیجی جائے گی تاکہ مذکورہ سفارشات کی روشنی میں پاکستان میں سری لنکا سرمایہ کاری کو فروغ دیکر دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت حجم کو بڑھایا جاسکے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزپاک سری لنکا کونسل خیبر پختونخوا چیپٹر کے چیئرمین ذوالفقار علی خان کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد کی سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل نسیم جاوید کے درمیان ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی۔اس موقع پر کونسل کے ممبران ریاض ارشد ٗ شفیق آفریدی ٗ حماد سیٹھی ٗ عباس مختیار ٗ سلمان ساول ٗ صائمہ اسلم ٗ شوکت بشیر ٗ عدیل سعید اور امجد علی شاہ نے بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران پاک سری لنکا سرمایہ کاری ٗ باہمی تجارت کی راہ میں درپیش مسائل اور ان کے فوری حل کے لئے سفارشات پر تفصیلاً بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں تعینات سری لنکا کے سفیر کو خصوصی دعوت پر مدعو کرنے کا فیصلہ کیاگیا اور اس حوالے سے اعزازی قونصل جنرل سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ اس موقع پر پاک سری لنکا بزنس کونسل کے صوبائی چیئرمین ذوالفقار علی خان نے اعزازی قونصل جنرل کو پاک سری لنکا باہمی تجارت کے فروغ کے لئے مرتب کی جانیوالی سفارشات سے بھی تفصیلاً آگاہ کیا اور کہا کہ موجودہ حکومت سری لنکا کے ساتھ باہمی تجارت کے فروغ کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک سری لنکا کے درمیان سرمایہ کاری کو بڑھانے کے بے شمار مواقع موجودہیں تاہم انہوں نے کہا کہ باہمی تجارت کی راہ میں درپیش مسائل و مشکلات کے لئے دونوں ممالک کو سنجیدہ کوشش کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا قدرتی وسائل سے مالا مال ہے جہاں پر بیرونی سرمایہ کاری کے نادر مواقع موجود ہیں سری لنکا کے سرمایہ کار ان مواقع سے بخوبی استفاد حاصل کرکے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کو مزید فروغ دے سکتے ہیں۔ اس سے قبل سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل نسیم جاوید نے پاک سری لنکا باہمی تجارت کے فروغ کے لئے کونسل کی جانب سے سفارشات کا کافی خیر مقدم کیا اور سراہا ہے۔ا نہوں نے یقین دہانی کروائی کہ کونسل کی سفارشات پر عملدرآمد کرکے پاک سری لنکا باہمی تجارت کو مزیدوسعت دی جائے گی۔ا نہوں نے سری لنکا کے سفیر کو مدعو کرنے کے حوالے سے کونسل کے فیصلہ کو سراہا ار اس حوالے سے مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket