پشاور:گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 186کیسز رپورٹ ہوئے۔ ایک رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں رواں سال مجموعی کیسز کی تعداد 20804ہوگئی اور 19653ڈینگی سے متاثرہ افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 1134 ہوگئی۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں پشاور 89،ڈی آئی خان 22،مردان 1،بنوں 17،ہری پور16، اور لوئر دیر سے 14 کیسز رپورٹ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 مریض داخل۔ موجودہ وقت 47 ڈینگی مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے رواں سیزن میں 17 افراد جاں بحق۔