جنوبی وزیرستان: پولیس چوکی انگور اڈہ کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔ پولیس چوکی کا افتتاح ضلعی پولیس سربراہ جنوبی وزیرستان لوئر جناب فرمان اللہ صاحب (پی پی ایم) اور کرنل تیمور خان نے کیا۔ اس پر وقار تقریب میں علاقہ عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر جناب ڈی پی او صاحب نے چوکی کی تیاری میں ہر ممکن تعاون کرنے پر پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا اور عزم ظاہر کیا کہ پاک آرمی کے تعاون سے ہر قسم کے چلنج سے نمٹا جائے گا۔
چوکی انچارج اللہ نواز نے سیکورٹی بارے تفصیلی بریفنگ دی، جس پر ڈی پی او صاحب نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر علاقہ عمائدین نے پولیس چوکی کی تعمیر اور نفری کی تعیناتی پر خوشی کا اظہار کیا۔ انھوں نے پولیس کی موجودگی کو امن کی نشانی قرار دیا۔ ڈی پی او صاحب نے عمائدین کو امید دلایا کہ پولیس عوام کی فلاح اور حفاظت کیلئے ہر ممکن کوششں کرے گی۔ ساتھ ہی عوام سے پولیس کے ساتھ تعاون کی اپیل کی تاکہ جرائم کی بروقت روکتام کی جاسکے۔