چارسدہ: پولیس یوم شہداء کے موقع پر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

چارسدہ: پولیس کا یوم شہداء کے موقع پر شہداء کی یاد میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد۔

ضلع چارسدہ میں یو م شہداء پولیس نہایت احترام اور عقیدت سے منائی جارہی ہے، چارسدہ پولیس نے شہداء کی یاد میں پولیس لائن چارسدہ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا بھی انعقاد کیا۔ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں پولیس شہداء کو عقیدت پیش کرنے اور ان کے ایصال و ثواب کے لئے ڈی پی او چارسدہ محمد عارف، ایس پی انوسٹی گیشن رجب علی خان، ڈی ایس پی ٹریفک شہشاہ گوہر خان، ڈی ایس پی سرڈھیری صنوبر خان اور دیگر پولیس افسران و اہلکاروں نے خون کے عطیات پیش کئیے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد عارف نے کہا کہ خون کے عطیات کا مقصد شہداء پولیس کوعقیدت پیش کرنا،ان کے ایصال و ثواب اوران کی لازوال قربانی کی یاد تازہ کرناہے۔ہمیں اپنے شہداء اور ان کے خاندانوں پر فخر ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket