ڈیرہ اسماعیل خان: روہڑی روڈ پر سڑک کنارے نصب IED ناکارہ بنادی گئی۔
ضمنی بلدیاتی انتخابات کے موقع پر تھانہ کلاچی کی حدود میں روڑی روڈ پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کےلئے سڑک کنارے نصب IED بم ڈسپوزل یونٹ ڈیرہ نے ناکارہ بنادیا.
بم کو ناکارہ کرنے کے بعد واپس آنے والے پولیس ٹیم اور سیکورٹی فورسز پر نامعلوم دہشت گردوں نے روہڑی روڈ پر جنگل سے فائرنگ بھی کی جس کا سیکورٹی فورسز اور پولیس نے بھر پور جوابی فائرنگ سے جواب دیا جس سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔علاقہ میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔