خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لیے تیرہ اضلاع میں دوبارہ پولنگ کل (اتوار) ہوگی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران پولنگ کے دن حالات کی خرابی یا الیکشن لڑنے والے امیدواروں کی موت کے باعث بلدیاتی کونسلوں کی مختلف نشستوں پر دوبارہ پولنگ کرائی جائے گی۔
تیرہ اضلاع میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بونیر، باجوڑ، کرک، خیبر اور مہمند شامل ہیں۔
کمیشن نے پولنگ کے لیے کل پانچ سو اڑسٹھ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے ہیں۔ ری پولنگ میں سات لاکھ سے زائد ووٹرز اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔
دریں اثناء پولنگ کے دن امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے سیکورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔ دوبارہ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوگی اور شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔