صوبائی حکومت نے چیف منسٹر بزنس کمپلینٹ پورٹل کا اجراء کردیا۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے بزنس کمپلینٹ پورٹل کا باضابطہ اجراء کیا۔ اس سلسلے میں بزنس کمپلینٹ پورٹل کے اجراء کی تقریب وزیر اعلی ہاوس میں منعقد کی گئی۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری، صوبائی کابینہ اراکین عاطف خان اور بیرسٹر محمد علی سیف اور دیگر بھی تقریب میں شریک تھے۔
پورٹل پر کاروباری حضرات اور سرمایہ کار آن لائن شکایات درج کر سکتے ہیں۔پورٹل پر درج کی جانے والی شکایات بروقت آزالے کے لئے فوری طور پر متعلقہ محکموں کو ارسال کی جائیں گی۔
وزیر اعلی سیکرٹریٹ براہ راست شکایات کے آزالے کی نگرانی کرے گا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ بزنس کمپلینٹ پورٹل کے اجراء کا مقصد کاروباری حضرات اور سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ بزنس کمپلینٹ پورٹل کے اجراء سے کاروباری حضرات کی شکایات کا بروقت ازالہ ہوگا اور صوبائی حکومت سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروع کے لئے سازگار ماحول یقینی بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔،