صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق حکومت نے تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔
تحقیقاتی ٹیم میں اطہروحید ڈائریکٹر ایف آئی اے، عمر شاہد حمید ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آئی بی اور لیفٹینٹ کرنل سعد احمد آئی ایس آئی شامل ہیں۔
ٹیم کو فوری طور پر کینیا روانگی کی ہدایت جاری کردی گئی ہے جبکہ کینیا میں پاکستانی ہائی کمیشن ٹیم کی معاونت کرے گا۔
ٹیم اپنی تحقیقات مکمل کر کے وزارت داخلہ کو رپورٹ پیش کرے گی۔ تحقیقات کیلئے وزارت خارجہ اور پاکستان کے ہائی کمیشن کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔