تربیلا میں پانی کی آمد 88 ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ ایک ہزار 900 کیوسک ہے. ترجمان واپڈا کے مطابق منگلا میں پانی کی آمد 31 ہزار کیوسک اور اخراج 29 ہزار 200 کیوسک ہے۔
چشمہ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 60 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 49 ہزار کیوسک ہے۔ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 27 ہزارکیوسک اور اخراج 17 ہزار 200 کیوسک ہے۔
نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 27 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 27 ہزار800 کیوسک ہے۔منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 1 لاکھ 37 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 27 ہزار ایکٹرفٹ ہے جبکہ تربیلا ، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 1 لاکھ 64 ہزار ایکڑ فٹ ہے، ترجمان واپڈا۔