Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, July 14, 2025

دورہ سری لنکا کے لیے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان

تحریر: علی حسن ٹکر
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف رواں سال جولائ ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
تازہ ترین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ شیڈول کے لیے نامزد کردہ اسکواڈ میں تین اوپنرز، چار مڈل آرڈر بلے باز، تین آل راؤنڈر، دو وکٹ کیپر، دو اسپنرز اور چار تیز گیند باز شامل ہیں۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے سری لنکا کی کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے اس اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے اور ٹیم کو بہترین ممکنہ وسائل سے لیس کیا ہے۔

قومی اسکواڈ 25 جون کو اسلام آباد پہنچ کر پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کو حتمی شکل دے گا جس میں سات روزہ کیمپ 26 جون سے 2 جولائی تک جاری رہے گا اور 6 جولائی کو سری لنکا روانہ ہوگا۔

پاکستان 11 سے 13 جولائی تک تین روزہ وارم اپ میچ کھیلے گا۔ پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے گال میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

16 رکنی ٹیم میں مایا ناز لیگ اسپنر یاسر شاہ جو 2015 میں سری لنکا کے اپنے آخری دورے پر سری لنکا کے خلاف پاکستان کی 1-2 سے فتح میں اہم کردار ادا کیا، 19.33 کی اوسط سے 24 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ مکمل فٹنس حاصل کرنے کے بعد واپس ٹیم میں منتخب ھوا ہے۔ یاسر شاہ نے اپنا 46 واں اور آخری ٹیسٹ اگست 2021 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا اور حال ہی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پاکستان میں ھونے والے ھوم سیریز سے بھی انجریز کے باعث باھر رکھا گیا تھا۔

دوسری طرف فرسٹ کلاس میں 4,224 رنز بنانے اور 88 وکٹیں لینے والے سلمان علی آغا ٹیم میں ایک اور اضافہ ہیں۔ جو بہت عرصے سے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لئے پر عزم ہے کیونکہ وہ اس سے پہلے بھی 15 رکنی ٹیم کا حصہ رہا ہے۔

محمد نواز واپس بلائے جانے والے تیسرے اھم کھلاڑی ہیں۔ انہیں گذشتہ سال آسٹریلیا کے ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن انجری کی وجہ سے واپس کرلیا گیا تھا۔

پاکستان کے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سیلیکٹر نے کہا ہے کہ یاسر شاہ کی واپسی سے ہمارے اسپن کے شعبے کو تقویت ملی ہے جنہوں نے سری لنکا میں ہمارے آخری دورے میں خود کو ایک میچ ونر کے طور پر ثابت کیا تھا ۔ اسپن ڈپارٹمنٹ میں دو اسپن آل راؤنڈرز محمد نواز اور سلمان علی آغا اور بائیں ہاتھ کے آرتھوڈوکس نعمان علی بھی شامل کئے گئے ہیں۔

سلمان علی آغا کی ٹیم میں شمولیت کا دفاع کرتے ہوئے وسیم نے کہا کہ یہ کھلاڑی پچھلے تین سیزن میں بلے سے مسلسل کارکردگی دکھائی دے رہا ہے ہے اور وہ ایک بہترین آف اسپن باولر بھی ہے جبکہ سرلنکن کنڈیشنڈ میں مفید ثابت ھوسکتا ہے۔

قومی ٹیم جو اس وقت ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہے، یہ سیریز ان کی موجودہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا آخری بیرون ملک دورہ ہے، جو جولائی 2021 سے جون 2023 تک محدود ہے، اس دورہ پر پاکستان پوائنٹ ٹیبل پر اپنی پوزیشن کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

پاکستان نے حال ہی میں تین سیریز کھیلی ہیں اور تین ٹیسٹ میچوں میں جیت اور دو ڈرا کے ساتھ نو ٹیموں کے ٹیبل میں پانچویں نمبر پر ہے۔

کپتان بابر اعظم کی سربراہی میں ٹیم نے ویسٹ انڈیز میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز برابر کر دی، بنگلہ دیش کو بنگلہ دیش ہی میں 0-2 سے شکست دی،جبکہ اسے کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم نے پاکستان کے تاریخی دورے میں 1-0 سے فتح حاصل کی۔

آئندہ 23-2022 میں، پاکستان ٹیم ہوم انٹرنیشنل سیزن میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی تین اور دو ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کرنے والا ہے۔ اور امید ہے کہ اس ھوم سیریز کا فائدہ اٹھاتے ھوئے قوم ٹیم پوائنٹ ٹیبل پر پہلے اور دوسرے نمبر کے ٹیموں میں اپنا جگہ بنائیں گے۔

وائس آف کے پی اور اسکی پالیسی کا لکھاری کی رائے سے متفق ہوناضروری نہیں ہے۔

دورہ سری لنکا کے لیے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان

Shopping Basket