مردان۔سرحد یونیورسٹی کے سب کیمپس مردان میں کتُب میلے کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد طلباء میں کتاب پڑھنے کو فروغ دینا ہے۔بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مردان کے چیئرمین فرید احمد خٹک نے کیمپس کے ڈائریکٹر نصیر آفریدی،ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے ڈپٹی منیجر کسٹمر ریلیشنز راحت اللہ اور خیبر پختونخوا سیٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ مردان کے جینڈر کو آرڈینٹیر مسلم خان کے ہمراہ کتب میلے کا افتتاح کیا۔کتب میلہ نیشنل بُک فاؤنڈیشن اور سرحد یونیورسٹی مردان کے تعاون سے منعقد کیا گیا جس میں ملکی کتابوں پر پچاس فیصد رعایت دی جارہی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بورڈ کے چیئرمین فرید احمد خٹک نے کہاکہ بدقسمتی سے سوشل میڈیا پر توجہ دینے کی وجہ سے طلباء میں کتابیں پڑھنے کا شوق تیزی کے ساتھ کم ہو رہا ہے جس کا اثر ہمارے تعلیمی نظام پر بھی پڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کتب میلے کا انعقاد بہت بڑی کاوش ہے اور اس سے طلباء میں پڑھنے کا شوق بڑھے گا۔انہوں نے کہاکہ جن معاشروں میں کتاب کو اہمیت دی جاتی ہے وہی معاشرے زیادہ کامیاب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ والدین اوراساتذہ طلباء کو کتابیں پڑھنے کی ترغیب دیں۔
