Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Sunday, May 19, 2024

ضلع مہمند۔نیواسلامیہ پبلک ہائی سکول ڈاگ اتمانزئی میں سالانہ تقریب انعامات کاانعقاد

ضلع مہمند۔نیواسلامیہ پبلک ہائی سکول ڈاگ اتمانزئی میں سالانہ تقریب انعامات کاانعقاد۔

تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر اباسین یوسفزئی مہمان خصوصی جبکہ لوگوں کی کثیرتعدادمیں شرکت۔تقریب میں سکول طلبأنے مختلف تقاریر,ملی نغمے,مزاحیہ خاکے پیش کرکے شرکأسے خوب دادحاصل کی۔سکول کی سالانہ امتحان میں طالب علم لحاظ خان,عرفان اللہ نے برابرنمبرلے کرپہلی,شایان خان نے دوسری اورعلی سلمان نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔تقریب میں نمایان پوزیشن ہولڈرز وبہترین معلمین میں انعامات تقسیم کرلی۔مہمان خصوصی نے تقریب میں طلبأکی بہترین کارکردگی پرسکول عملہ کوخراج تحسین پیش کی۔
تحصیل پنڈیالی کی دورافتادہ علاقہ ڈاگ تمانزئی کے نیواسلامیہ پبلک سکول میں یوم والدین کے موقع پر سالانہ تقریب انعامات کاانعقادکیاگیا۔سالانہ تقریب انعامات میں سکول طلبہ,والدین سمیت علاقے کی لوگوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔تقریب میں پروفیسرڈاکٹراباسین یوسفزئی مہمان خصوصی جبکہ علاقائی مشران ملک جبار,حاجی معشوق ,مولاناسبحان اللہ ودیگربھی موجودتھے۔نیواسلامیہ پبلک سکول کی پرنسپل رحمان اللہ,منجمنٹ ڈائریکٹرصفت شاہ نے مہمان خصوصی کوروایتی کلہ لنگی پیش کی۔سالانہ تقریب میں سکول طلبہ نے مختلف تقاریر,ملی نغمے,مزاحیہ اشعار,پیش کرکے شرکأسے خوب دادحاصل کی۔تقریب سے مہمان خصوصی پروفیسرڈاکٹراباسین یوسفزئی نے اپنے خیالات میں بتایا۔کہ تقریب میں طلبہ کی پیش کئے گئے کارکردگی قابل تحسین ہیں۔جبکہ طلبہ کی بہترین کارکردگی کے پس پردہ محنتی عملہ کامحنت کارفرماہے۔جن پرتمام عملہ کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔انہوں نے شرکأکوبتایاکہ ایسے دوردرازعلاقے میں ان جیسے فعال اورقابل تحسین درسگاہ علاقے کی عوام کی خوش قسمتی ہیں۔جن کو امدسے پہلے مجھے کوایسے فعال درسگاہ کی امید نہ تھا۔مگراب دیکھ کرخوشی محسوس ہوئے۔انہوں نے بتایاکہ دنیا کی ترقی کاواحدراستہ صرف تعلیم ہے۔اسلئے پشتون دنیاکی دوسری اقوام سے برابری کیلئے تعلیم کاراستہ اپنائے۔سالانہ تقریب انعامات میں بہترین معلمین سمیت سکول امتحان میں پہلی دوسری اورتیسری پوزیشن طلبہ,لحاظ خان,عرفان اللہ,شایان,علی سلمان سمیت دیگرنمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کرلی۔نیواسلامیہ پبلک سکول پرنسپل رحمان اللہ اورمنجمنٹ ڈائریکٹرصفت شاہ نے میڈیاکوانٹرویومیں بتایاکہ درسگاہ میں مزیدبہتری اورسہولیات کاارادہ ہے۔جبکہ موجودہ ہونہارطلبہ قابل اساتذہ محنت کاکمال ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket