پشاور :قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کی سیر کرتے دیکھے گئے۔
کپتان بابر اعظم اور کامران اکمل دوستوں اور رشتہ دارو کے ہمراہ دیر، کوہستان اور چترال کی سیاحت پر گئے قومی کرکٹرز نے جاز بانڈہ اور کنڈ بانڈہ میں دن گزرا،کٹورا جھیل کی بھی سیر کی۔ قومی کرکٹر خیبرپختونخوا کے قدرتی حسن کے دلدادہ،قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوئے۔انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا امن اور قدرتی حسن سے مالا مال ہے۔